پاکستان میں پیٹرول فی لیٹر 45 روپے تک مہنگا ہونے کا امکان

پاکستان میں پیٹرول فی لیٹر 45 روپے تک مہنگا ہونے کا امکان

ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کا براہِ راست اثر پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں پر پڑنے کا امکان ہے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری شدید کشیدگی نے عالمی آئل مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا قوی امکان پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اسی طرح برقرار رہی تو پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلے جائزے کے دوران 20 سے 45 روپے فی لیٹر تک کا بڑا اضافہ ہو سکتا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں اس وقت شدید بے یقینی کی صورتحال ہے اور سپلائی لائن متاثر ہونے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔ خاص طور پر آبنائے ہرمز، جہاں سے دنیا کی تیل کی ترسیل کا ایک بڑا حصہ گزرتا ہے، وہاں حالات خراب ہونے کی صورت میں تیل کی قیمتیں عالمی سطح پر بلند ترین سطح کو چھو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کیوں ہو رہی؟معاملہ وزیر اعظم تک پہنچ گیا

پاکستان، جو اپنی ایندھن کی ضروریات کے لیے زیادہ تر درآمدی تیل پر انحصار کرتا ہے، اس عالمی صورتحال سے شدید متاثر ہو سکتا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے سے پاکستان میں مہنگائی کے نئے طوفان کا خدشہ پیدا ہو جائے گا۔

موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے آئندہ نوٹیفکیشن عوام کے لیے پریشان کن ثابت ہو سکتا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی سپلائی میں کمی اور انشورنس چارجز میں اضافے نے تیل کمپنیوں کو قیمتیں بڑھانے پر مجبور کر دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *