پوری دنیا وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف کررہی ہے،خواجہ آصف

پوری دنیا وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف کررہی ہے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف کررہی ہے،بھارت میں اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر کامیابی ملی ، اپنی قیادت کی سیاسی بصیرت پر داد دیتا ہوں ۔

آبنائے ہرمز کے دونوں طرف ہمارے بھائی ہیں ،شاید اس سے زیادہ عزت اور فخر کا لمحہ ہمارے لیے نہیں آیا،امریکی صدرنے 60 سے 70 دفعہ ہماری جیت کا زکر کیا،بھارت کے خلاف فتح سے ہمیں دنیا میں شناخت ملیانہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا،یہ بڑی کامیابی ہے جو ورثے میں آئندہ نسل کو دے کرجائیں گے۔

 قبل ازیں وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو خطے اور دنیا بھر میں ایک بااعتماد ثالث کے طور پر تسلیم کر لیا گیا ہےاور حالیہ جنگ بندی میں کامیابی اس کا واضح ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں :جنگ بندی کا اعلان اور اس پر فوری عملدرآمد پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، عطاء تارڑ

انہوں نے یہ بات پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جہاں انہوں نے اس پیش رفت کو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیا،میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عزت سے نوازا ہے اور آج ملک دنیا کی ایک بڑی جنگ رکوانے میں کامیاب ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی نہ صرف سفارتی میدان میں ایک اہم سنگِ میل ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت کردار کو بھی اجاگر کرتی ہے،خواجہ محمد آصف نے کہا کہ عرب ممالک، عالمی طاقت ریاست ہائے متحدہ امریکا سمیت پوری دنیا کی نظریں اس وقت پاکستان پر مرکوز ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر سول اور عسکری قیادت کے اشتراک پر مبنی ماڈل کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مشترکہ حکمتِ عملی نے گزشتہ دو سے تین برسوں میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جو پاکستان کی مضبوط داخلی ہم آہنگی کا مظہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا ایران جنگ بندی،حکومت کا جمعہ کو یوم تشکر منانےکا فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ جب ریاست کے تمام طاقت کے مراکز مل کر کام کریں تو پاکستان عالمی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کر سکتا ہے،وزیرِ دفاع نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب سیاسی طور پر کمزور ہو چکے ہیں اور بھارتی میڈیا کو اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خواجہ محمد آصف نے ایک سال کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے پاکستان نے ایک بڑے دشمن کا مقابلہ کیا اور اسے پسپا ہونے پر مجبور کیا جبکہ بھارت ابھی تک اپنی ساکھ بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان اہم کامیابیوں کے بعد قوم کو داخلی چیلنجز پر توجہ دینی چاہیے، جن میں معیشت کی بہتری اور دہشت گردی کے خاتمے جیسے اہم مسائل شامل ہیں،وزیرِ دفاع نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان اندرونی استحکام پر بھرپور توجہ دے تاکہ عالمی سطح پر حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

انہوں نے افغانستان کے حوالے سے کہا کہ اسے بھی پاکستان کی طویل میزبانی کا احساس کرنا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان اس میزبانی کا احترام نہیں کرتا تو پاکستان کے پاس دیگر آپشنز پر غور کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *