24 سے 27مارچ تک تعطیلات کا اعلان

24  سے 27مارچ تک تعطیلات کا اعلان

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسمِ بہار کی چار روزہ تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد طلبہ، اساتذہ اور دیگر عملے کو تعطیلات کی تاریخوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 24 مارچ سے 27 مارچ تک بند رہیں گے ،  اس دوران تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ تعلیمی ادارے 30 مارچ کو دوبارہ معمول کے مطابق کھل جائیں گے اور تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے اساتذہ کیلئے پریشان کن خبر آگئی

حکام کے مطابق اس سال موسمِ بہار کی تعطیلات کو عیدالفطر کی چھٹیوں کے ساتھ بھی منسلک کیا گیا ہے۔

تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی تعطیلات طلبہ کی ذہنی اور جسمانی تازگی کے لیے مفید ثابت ہوتی ہیں اور اس کے بعد وہ نئی توانائی کے ساتھ اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :تعلیمی اور سرکاری ادارے دوبارہ آن لائن ؟ عوام کیلئے اہم خبر آگئی

واضح رہے کہ پاکستان میں ہر سال موسمِ بہار کے موقع پر تعلیمی اداروں میں مختصر تعطیلات دی جاتی ہیں،  اس کا مقصد طلبہ کو موسم کی تبدیلی کے دوران کچھ دن آرام فراہم کرنا اور انہیں نصابی سرگرمیوں کے دباؤ سے وقتی طور پر دور رکھنا ہوتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *