پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی ملک کی اہم سیاسی شخصیت کا انتقال ،4 بار قومی اسمبلی کے رکن رہے

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی ملک کی اہم سیاسی شخصیت کا انتقال ،4 بار قومی اسمبلی کے رکن رہے

لیہ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک نیاز احمد جکھڑ انتقال کر گئے ہیں، جس پر سیاسی و سماجی حلقوں میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ملک نیاز احمد جکھڑ کچھ عرصے سے علیل تھے اور آج انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی لیہ اور گردونواح میں سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ملک نیاز احمد جکھڑ موجودہ رکن قومی اسمبلی ملک اویس حیدر جھکٹرکے والد تھے۔ ان کا شمار ضلع لیہ کی اہم اور بااثر سیاسی شخصیات میں ہوتا تھا اور وہ کئی دہائیوں تک ملکی سیاست میں فعال کردار ادا کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کو جھوٹا قرار دے دیا گیا،فیصلوں پر کڑی تنقید

ملک نیاز احمد جکھڑ مختلف ادوار میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کے دوران متعدد سیاسی جماعتوں سے وابستگی رکھی اور علاقے کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ مجموعی طور پر چار مرتبہ قومی اسمبلی کے انتخابات میں کامیاب ہوئے جبکہ چار مرتبہ انہیں شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

انہوں نے آخری بار 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی نشست جیتی تھی اور اس طرح ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ملک نیاز احمد جکھڑ کا شمار جنوبی پنجاب کی بااثر سیاسی شخصیات میں ہوتا تھا اور وہ اپنے حلقے میں مضبوط سیاسی اثر و رسوخ رکھتے تھے۔

ان کے انتقال پر مختلف سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *