امریکی سفارتخانہ اسلام آباد نے اپنے قونصل خانوں کے حوالے سے اہم اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور لاہور میں امریکی عملے کو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ قونصل خانوں سے نکلنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تاہم اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے عملے کے لیے ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔
اعلامیے میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال کو حوالہ دیا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ کراچی اور لاہور کے امریکی قونصل خانے اس ہدایت پر پابندی کے ساتھ عمل کریں گے۔ اس سے قبل اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے تمام ویزہ اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی تھیں، اور اب اعلامیے کے مطابق لاہور اور کراچی میں بھی ویزا سروس معطل کر دی گئی ہے۔ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اپائنٹمنٹس 6 مارچ تک منسوخ کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا کے پاس موجود ہتھیاروں کا ذخیرہ کتنا ہے؟ٹرمپ نے اہم انکشاف کر دیا

