امن کا مرکز پاکستان، امریکہ اور ایران کے اعلیٰ سطح کے وفود مذاکرات کے لیے آج اسلام آباد پہنچیں گے

امن کا مرکز پاکستان، امریکہ اور ایران کے اعلیٰ سطح کے وفود مذاکرات کے لیے آج اسلام آباد پہنچیں گے

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹانے کے بعد اب پاکستان مستقل امن کے لیے میزبان کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے اور ایران اور امریکہ کے وفود آج مذاکرات کے لیئے اسلام آباد پہنچیں گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے اعلیٰ وفود آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، جہاں پاکستان کی سہولت کاری سے دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست یا بالواسطہ مذاکرات کا اہم دور ہوگا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق، ان مذاکرات کا بنیادی مقصد پاکستان کے پیش کردہ ‘ٹو وِیکس پیس پلان’ (Two-Week Peace Plan) کو مستقل امن معاہدے میں تبدیل کرنا ہے۔

مذاکرات کے اہم نکات میں دو ہفتوں کی عارضی مہلت کو طویل مدتی جنگ بندی میں بدلنے اورآبنائے ہرمز کی صورتحال کے حوالے سے تجارتی جہازوں کے لیے مستقل محفوظ راستے کی فراہمی اور ایران کے تحفظات کا حل ہے۔

اسی طرح امریکی صدر کی 15 نکاتی تجویز اور ایران کی 10 نکاتی تجویز پر تفصیلی بحث ہوگی ۔ دوسری جانب عالمی میڈیا اس ملاقات کو ایک “سفارتی معجزہ” قرار دے رہا ہے۔

گزشتہ چند دنوں میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان جو پل تعمیر کیا ہے، یہ مذاکرات اسی کا ثمر ہیں۔ اسلام آباد کو اس وقت دنیا کے سب سے اہم سفارتی مرکز کی حیثیت حاصل ہو چکی ہے جہاں دو عالمی حریف ایک میز پر بیٹھنے کے قریب ہیں۔

وفود کی آمد کے پیشِ نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر میں 9 اور 10 اپریل کی عام تعطیل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے تاکہ ان اہم مذاکرات کے لیے فول پروف سیکیورٹی اور پرسکون ماحول فراہم کیا جا سکے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ ان مذاکرات کے ابتدائی ادوار کے بعد آج شام تک کوئی بڑا مشترکہ اعلامیہ یا مثبت بریک تھرو سامنے آ سکتا ہے، جو عالمی سیاست کا رخ موڑ دے گا۔

مزید پڑھیں: امریکا امن مذاکرات میں شریک ہوگا، جے ڈی وینس، وٹکوف اور کشنر اسلام آباد جائیں گے، وائٹ ہاؤس

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *