خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ کی پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی صورتحال پر وفاقی وزراء کی تعریف

خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ کی پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی صورتحال پر وفاقی وزراء کی تعریف

وزیر خزانہ خیبر پختونخوا، مزمل اسلم نے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کی موجودہ صورتحال پر وفاقی وزراء کی کوششوں کو سراہا ہے، جس کے تحت ملک بھر میں ایندھن کی فراہمی کی صورتحال مستحکم اور مناسب ہے۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرولیم کی قیمتوں اور سبسڈی اصلاحات پر مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب، وزیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم، وزیر خزانہ بلوچستان شعیب نوشیروانی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

پیٹرولیم ڈویژن نے اجلاس کے تمام شرکاء کو پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ پورے ملک میں ایندھن کی فراہمی کی صورتحال مستحکم اور مناسب ہے۔

اس اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے سبسڈی کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے مجوزہ تکنیکی حل پر بھی بات کی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں صوبائی قیادت نے موجودہ صورتحال اور پالیسی آپشنز پر خیالات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلا تعطل ایندھن کی دستیابی کے لیے وفاقی حکومت کی کوششوں کو سراہا اور بچت کے فروغ کے لیے طرز عمل اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے کے خلاف پوری قوم یکجا ہے: چیف خطیب ، خیبر پختونخوا ، طیب قریشی

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پالیسی منظرنامے تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ قیمتوں میں کمی کو صارفین تک پہنچایا جانا چاہیے۔

مزمل اسلم نے موجودہ حالات میں تیل سپلائی کی صورتحال پر وفاقی وزراء کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پیٹرولیم سپلائی کا انتظام خطے کے کئی ممالک سے بہتر رہا ہے۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو رکاوٹ کے بجائے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کرنے کا موقع سمجھنا چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *