امریکا ایران مزاکرات کے مثبت اثرات ،تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

امریکا ایران مزاکرات کے مثبت اثرات ،تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

ممکنہ جنگ بندی کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے توانائی کی عالمی مارکیٹ میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے اور جنگ بندی کے امکانات روشن ہونے کی اطلاعات کے بعد سرمایہ کاروں نے محتاط حکمت عملی اپنائی، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں 5.24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 87.51 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ اسی طرح برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی چھ فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے اور یہ تقریباً 98 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران مزاکرات ،ایران کی 6 شرائط سامنے آگئیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا انحصار زیادہ تر جغرافیائی سیاسی حالات پر ہوتا ہے۔ جب بھی جنگ یا کشیدگی کے خدشات بڑھتے ہیں تو قیمتیں اوپر جاتی ہیں، جبکہ امن یا جنگ بندی کی امید پیدا ہونے پر مارکیٹ میں کمی کا رجحان سامنے آتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *