آپریشن غضب للحق ، 352افغان طالبان ہلاک،535زخمی،130پوسٹیں تباہ،26 پر قبضہ،عطا تارڑ نے تازہ اعداد وشمار جاری کردئیے

آپریشن غضب للحق ،  352افغان طالبان ہلاک،535زخمی،130پوسٹیں تباہ،26 پر قبضہ،عطا تارڑ نے تازہ اعداد وشمار جاری کردئیے

پاکستان کی جانب سے افغانستان کے خلاف   آپریشن ’’غضب للحق‘ جاری ہے جس کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس آپریشن میں اب تک 352 افغان طالبان ہلاک اور 535  زخمی ہوگئے ہیں ۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران افغانستان میں موجود طالبان کے 130 ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کیا گیا جبکہ 26 اہم عسکری پوسٹوں پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آپریشن غضب للحق جاری، اعظم وارسک سیکٹرمیں افغان طالبان کی شاگاپوسٹ مکمل طور پر تباہ

 وزیر اطلاعات کے مطابق آپریشن کا مقصد سرحدی علاقوں میں مبینہ عسکری خطرات کو ختم کرنا اور قومی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

وفاقی حکومت کے ترجمان کے مطابق آپریشن غضب للحق کے دوران جدید عسکری ٹیکنالوجی اور فضائی نگرانی کا نظام استعمال کیا جا رہا ہے کارروائی مخصوص عسکری اہداف تک محدود رکھی گئی ہے تاکہ شہری آبادی کو نقصان سے بچایا جا سکے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *