دفاعی معاہدہ ، پاکستانی طیارے سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئربیس پہنچ گئے ، سعودی وزارت دفاع

دفاعی معاہدہ ، پاکستانی طیارے سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئربیس پہنچ گئے ، سعودی وزارت دفاع

سعودی وزارت دفاع نے دونوں برادر ممالک کے درمیان طے پانے والے مشترکہ سٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت مشرقی سیکٹر میں کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے فوجی دستے کی آمد کا اعلان کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں سعودی وزارت دفاع نے کہا کہ یہ  پاکستانی دستہ فضائیہ کے لڑاکا اور معاون طیاروں پر مشتمل ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مشترکہ فوجی کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانا اور آپریشنل تیاریوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے، اس کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سلامتی اور استحکام کو تقویت دینا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان باہمی دفاع کا معاہدہ گزشتہ سال ستمبر میں طے پایا تھا ، اس اہم دفاعی معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سلامتی تعاون اور کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان خطے میں پائیدار امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا ، وزیراعظم

پاکستان اور سعودی عرب نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ سعودیہ کے دوران ایک تاریخی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے، اس معاہدے کو کئی دہائیوں میں پاک-سعودی دفاعی تعلقات میں سب سے بڑی پیش رفت قرار دیا گیا۔

پاکستان اور سعودی عرب نے  دفاعی معاملات میں تعاون اور سلامتی سے متعلق ’باہمی دفاع کے سٹریٹجک معاہدے‘ (جوائنٹ سٹریٹجک ڈیفنس ایگریمننٹ)  کے تحت ’کسی ایک ملک کے خلاف بیرونی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔‘

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *