کانگرس پارٹی نے ایران امریکہ جنگ بندی کو مودی اور بھارتی حکومت کے لیے بہت بڑا دھچکا قرار دے دیا

کانگرس پارٹی نے ایران امریکہ جنگ بندی کو مودی اور بھارتی حکومت کے لیے بہت بڑا دھچکا قرار دے دیا

کانگرس پارٹی نے ایران امریکہ جنگ بندی کو مودی اور بھارتی حکومت کے لیے بہت بڑا دھچکا قرار دے دیا۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کئی سوالات بھی اٹھائے گئے ہیں، جن میں یہ شامل ہے کہ جب بھارتی افواج مضبوط پوزیشن میں تھیں تو “آپریشن سندور” اچانک کیوں روک دیا گیا، اس کا پہلا اعلان بھارت کے بجائے امریکہ کی جانب سے کیوں آیا، اور امریکی صدر کی جانب سے بار بار اس کا کریڈٹ لینے کے باوجود بھارت کی خاموشی کیوں برقرار رہی۔

اسی طرح غزہ میں جنگ اور مغربی کنارے میں پیش رفت پر بھارت کی جانب سے کوئی مؤثر ردعمل سامنے نہ آنے پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں، جبکہ ماضی میں بھارت کو ہمیشہ تشدد کے خلاف آواز اٹھانے والا ملک قرار دیا جاتا رہا ہے۔

بیان کے مطابق موجودہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ مودی حکومت کے دور میں بھارت کی عالمی ساکھ متاثر ہوئی ہے، اور اگرچہ عالمی رہنما بظاہر مودی کے ساتھ روابط رکھتے ہیں، لیکن اہم مواقع پر انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

آخر میں کہا گیا کہ سفارت کاری کا اصل امتحان ظاہری انداز نہیں بلکہ عملی نتائج ہوتے ہیں، اور یہ ایک اہم سبق ہے جسے وزیراعظم نریندر مودی کو سیکھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: یہود و ہنود گٹھ جوڑ نے بھارتی عوام کا جینا محال کردیا ، مودی کی ناکام پالیسیاں بےنقاب

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *