بارشیں ہی بارشیں مگر کب تک ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

بارشیں ہی بارشیں مگر کب تک ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کے حوالے سے نئی پیشگوئی جاری کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم 29 مارچ تک سندھ کے مختلف علاقوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں شہر قائد سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

شہر کے بعض مقامات پر آج بھی تیز بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ گرج چمک اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 27 مارچ کو موسم میں عارضی وقفہ آ سکتا ہے، تاہم 28 اور 29 مارچ کو دوبارہ بارش متوقع ہے ، اس دوران بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، جس کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بارش یا گرمی کی واپسی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ہے جن میں ناظم آباد، واٹر پمپس اور نگی ٹاؤن کے علاقے  شامل ہیں ، اس کے علاوہ اسکیم 33، گلشن اقبال، ڈی ایچ اے، نارتھ ناظم آباد اور ایف بی ایریا میں بھی ہلکی بارش ہوئی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں بھی رات گئے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا،  شہر میں درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ریکارڈ ہوا ہے جبکہ 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،  آئندہ دنوں میں تیز بارشوں کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں اگلا پورا ہفتہ خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *