خبردار: سام سنگ نے اپنے مشہور فون کی اپ ڈیٹس بند کر دیں

خبردار: سام سنگ نے اپنے مشہور فون کی اپ ڈیٹس بند کر دیں

لاکھوں صارفین کے زیرِ استعمال گلیکسی ایس 21 سیریز کے لیے سام سنگ نے سیکیورٹی اپ ڈیٹس جاری کرنا بند کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2021 میں متعارف کرائے گئے گلیکسی ایس 21، گلیکسی ایس 21 پلس اور گلیکسی ایس 21 الٹرا اب سام سنگ کی آفیشل سیکیورٹی اپ ڈیٹس کی فہرست سے ہٹا دیے گئے ہیں۔

سام سنگ نے ڈیوائس متعارف کراتے وقت وعدہ کیا تھا کہ کمپنی چار برس تک اہم اینڈرائیڈ اپ گریڈ اور پانچ برس تک سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کرے گی، اور اب وہ وقت آگیا ہے جب یہ اپ ڈیٹس بند ہو جائیں گی۔

ٹیک ریڈار کے مطابق اپ ڈیٹس نہ ملنے کا مطلب ہے کہ اب صارفین کے فون کو نئے سافٹ ویئر یا کسی بھی نئے فیچرز کی سپورٹ حاصل نہیں ہوگی۔ سیکیورٹی اپ ڈیٹس کے نہ ملنے سے یہ ڈیوائس ہیکرز اور جعلسازوں کے لیے آسان ہدف بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک دفعہ چارج سے 7 دن تک چلنے والا موبائل فون تیار

ماہرین کا کہنا ہے کہ اپ ڈیٹس کی بندش کے بعد کچھ عرصہ بعد یہ فون ایپس کو سپورٹ کرنا بھی چھوڑ دے گا، جس سے صارفین کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *