وفاقی دارالحکومت میں واقع سرینا ہوٹل کے باہر ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
اسلام آباد پولیس نے فوری ردعمل دیتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کر لیا اور علاقے کو محفوظ بنا دیا،پولیس حکام کے مطابق چند فائر کیے گئےابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ محض ہوائی تھی اور کسی مخصوص شخص یا مقام کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ہوٹل کے اطراف سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے بعد کچھ دیر کے لیے علاقے میں خوف کی فضا قائم ہو گئی تھی، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے صورتحال جلد معمول پر آ گئی۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں اور صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔