پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، آزادکشمیر اہل تشیع علمانے علامہ ناصر عباس کے بیان کومسترد کردیا

پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، آزادکشمیر اہل تشیع علمانے علامہ ناصر عباس کے بیان کومسترد کردیا

آزاد جموں کشمیر سے تعلق رکھے والے اہل تشیع علمائے کرام نے علامہ ناصر عباس کے فیلڈ مارشل سے متعلق بیان کی تردید کرتے پوئے پوری قوم کے متحد ہونے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

سید ذیشان حیدر، جعفریہ فقہ مرکز اے جے کے

آزاد جمون کشمیر میں مرکزی قفہ جعفریہ کے مرکزی رہنما سید ذیشان حیدر نے فیلڈ مارشل کی اہل تشیع علمائے کرام سے ملاقات بارے پھیلائے جانیوالے منفی پراپیگنڈے کو مسترد کیا ہے ۔

انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ عالمی حالات جس ڈگر میں جا رہے ہیں وہ انتہائی تشویش ناک ہیں اس دور میں اس وقت ہمیں افواج پاکستان کا ساتھ دینا چاہیے ، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ چند دنوں سے آرمی چیف کے خلا ف جو ہرزہ سرائی ہو رہی ہے تو آرمی چیف پورے پاکستان کا سربراہ افواج کا سربراہ ہوتا ہے ، اگر کسی کی باتوں سے کوئی اس طرح کا غلط عنصر نکالتا ہے تو ایسی بات نہیں ہے ، پوری قوم کو یکجا ہو کر پاک فوج کے ساتھ متحد ہونا چاہیے اور ایسی انتشار اور بدامنی کی کوئی صورت ہو تو اس کا ڈٹ کے مقابلہ کرنا چاہیے فوج کا ساتھ دینا چاہیے۔

سید محمود حسین شاہ بخاری نفاذ فقہ جعفریہ شیعہ علما کونسل میرپور

سید محمود حسین شاہ بخاری نفاذ فقہ جعفریہ شیعہ علما کونسل میرپور نے اپنے بیان میں کہا کہ جو کردار ہماری سلامتی کا اداروں کا ہے اس میں افواج پاکستان کا ایک نمایاں کردار ہے کیونکہ افواج پاکستان نے پاکستان کا دفاع اور ملک کے دفاع کے لیے جو اور کشمیر کی ازادی کے لیے جو کردار ادا کر رہے ہیں اس پر ہم ان کو اخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کشمیر کے بارڈر پر اور اس جو بہت عرصہ پہلے ایک سال پہلے جو جنگ ہوئی اس میں افواج پاکستان میں جو کردار ادا کیا ان کی سیاسی کے لیے بلکہ اسلام کی بقا کے لیے اور اس ملک کے دفاع کے لیے کشمیر کی ازادی کے لیے وہ دنیا اپنا لوہا منوا دیا ، افواج پاکستان نے اور جنرل عاصم منیر نے اپنا ایک بڑا مثالی کردار ادا کیا۔

سید صدام کاظمی (جے وی )

سید صدام کاظمی نے اپنے ویڈیو بیان میں فیلڈ مارشل سے متعلق گمراہ کن بیان بازی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف صاحب آپ کے بارے میں ایک پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ آپ نے پاکستانی اہل تشیع برادری کے خلاف کوئی بات کی ہے کہ اپ اس ملک کو چھوڑ کر ایران چلے جائیں ہم بات کی تردید کرتے ہیں کہ ایسا کچھ معاملہ نہیں ہے ۔

سیدصدام کاظمی نے کہا کہ دنیا کے اندر کوئی بھی جنگ ہو تو ہم ملک پاکستان کے ساتھ پاک افواج کے ساتھ یہاں کے حکمرانوں کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ ہمارا دین اور اسلام بھی اسی چیز کی دعوت دیتا ہے کہ جو ہمارے حکمران ہیں ہمیں ان کی پیروی کرنی چاہیے ان کا ساتھ دینا چاہیے۔

سید قیصر شیراز کاظمی

جنرل سیکرٹری سید علی احمد شاہ سوسائٹی میرپور سید قیصر شیراز نے کہا کہ آج پاکستان کے اندرونی و بیرونی حالات ہیں ان کو مدنظر رکھتے ہماری پاکستانی فوج ہمارے بارڈر پر اپنے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کررہی ہے ، چاہے وہ افغان باڈر ہو ایران یا بھارت ہم اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوتے اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ جس طرح وہ ملکی دفاع کیلئے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جہاں ہماری ضرورت پڑے ہم ان کے ساتھ ہونگے ، ہم بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں بالخصوص سید عاصم منیر صاحب اپنی قیادت میں بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں اس عزم کے ساتھ کہ پاکستان رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *