پی ایس ایل 11: آکشن مکمل، ٹیموں کے حتمی سکواڈز تیار

پی ایس ایل 11: آکشن مکمل، ٹیموں کے حتمی سکواڈز تیار

پی ایس ایل 11 کے لیے پہلی بار منعقد ہونے والا پلیئرز آکشن لاہور میں مکمل ہو گیا ہے، جس میں 8 فرنچائزز نے اپنے 16 سے 20 رکنی اسکواڈز فائنل کر لیے ہیں۔ ٹورنامنٹ 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک کھیلا جائے گا۔

آکشن کے بڑے کھلاڑی (Highlights)
مہنگا ترین آکشن کھلاڑی: نسیم شاہ (راولپنڈی) — 8.65 کروڑ روپے

مہنگا ترین اوور آل کھلاڑی (ڈائریکٹ سائننگ): اسٹیو اسمتھ (سیالکوٹ اسٹالینز) — 14 کروڑ روپے

اہم ریٹینشن: صائم ایوب (12.6 کروڑ)، بابر اعظم (7 کروڑ)، شاہین آفریدی (7 کروڑ) اور شاداب خان (7 کروڑ)۔
حیدرآباد ہیوسٹن کنگز اسکواڈ
حیدرآباد ہیوسٹن کنگز نے ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے مارنس لبوشین کو 5.88 کروڑ روپے میں خریدا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈائریکٹ سائننگ سے نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے کو 6.3 کروڑ روپے میں خریدا۔
کراچی کنگز اسکواڈ
کراچی کنگز نے ڈائریکٹ سائننگ سے معین علی کو 6.44 کروڑ روپےمیں خریدا تھا
لاہور قلندرز اسکواڈ
لاہور قلندرز نے ڈائریکٹ سائننگ سےمستفیض الرحمان کو 6.44 کروڑ روپے میں خریدا تھا جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو 7 کروڑ روپے، عبداللہ شفیق 2.2 کروڑ روپے، سکندر رضا 2.8 کروڑ روپے اور محمد نعیم کو 70 لاکھ روپے میں ریٹین کیا تھا
پشاور زلمی اسکواڈپشاور زلمی نے ڈائریکٹ سائننگ سے ایرن ہارڈی کو 6.3 کروڑ روپے میں خریدا تھا

مزید پڑھیں:افغان کھلاڑی رحمان اللہ گرباز نے پی ایس ایل 11 سے دستبردار ہونےکی وجہ بتا دی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے ڈائریکٹ سائننگ سے اسپینسر جانسن کو  5.6 کروڑ روپے میں خریدا جبکہ ابرار احمد کو 7 کروڑ روپے، عثمان طارق 5.6 کروڑ روپے،  حسن نواز 3.92 کروڑ روپے،  شمائل حسین کو 84 لاکھ روپے ریٹین کیا تھا۔

سیالکوٹ اسٹالینز اسکواڈ
سیالکوٹ اسٹالینز نے ڈائریکٹ سائننگ سے اسٹیو اسمتھ کو 14 کروڑ روپے خریدا تھا جو پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *