فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ (ایف آر سی) نادرا کی طرف سے جاری کی جانے والی ایک سرکاری دستاویز ہے جو کسی رجسٹرڈ شخص کے خاندان کے ڈیٹا کی تصدیق اور ریکارڈ فراہم کرتی ہے،یہ سرٹیفیکیٹ نادرا (این آئی سی) رولز، 2002 کے تحت رول 19 کے شیڈول XI میں تجویز کردہ نمونے کے مطابق جاری کیا جاتا ہے اور اس میں موجود ڈیٹا، سرکاری طور پر ثبوت کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔
ایف آر سی کے زمرہ جات اور اہل ہونے کے معیار
ایف آر سی چار مختلف زمرہ جات میں جاری کی جا سکتی ہے،پیدائش کے لحاظ سے،والدین اور بہن بھائیوں کی تفصیلات شامل ہوتی ہیں،شادی کے لحاظ سے: شریکِ حیات اور بچوں کی تفصیلات فراہم کی جاتی ہیں،سرپرستی کے لحاظ سے، سرپرستی میں لیے گئے بچوں کی معلومات شامل کی جاتی ہیں۔سب کے ساتھ ،پیدائش اور شادی دونوں کے مطابق خاندان کے تمام ممبران کی تفصیلات شامل ہوتی ہیں۔
ایف آر سی کے لیے اہل ہونے کے لیے ضروری ہے کہ خاندان کے تمام افراد نادرا میں رجسٹرڈ ہوں اور ان کے پاس 13 ہندسوں پر مشتمل درست شناختی نمبر موجود ہو،تاہم غیر رجسٹرڈ افراد یا فوت شدہ افراد (مخصوص حالات میں) بھی درخواست میں شامل کیے جا سکتے ہیں بشرطیکہ ان کی معلومات درخواست گزار فراہم کرے،ایف آر سی کے لیے درخواست کا طریقہ ،ایف آر سی کے حصول کے لیے دو طریقے دستیاب ہیں
1. نادرا دفاتر کے ذریعے
قریب ترین نادرا سنٹر میں جا کر ٹوکن حاصل کریں، بائیو میٹرک تصدیق کروائیں، بچوں کی تصاویر کھینچوائیں (اگر فارم ب بغیر تصویر کے ہو)، ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور جائزہ لیا جائے گا،فیس جمع کروانے کے بعد ایف آر سی پرنٹ کر کے فراہم کی جائے گی، فیس، “پیدائش، ازدواجی اور سرپرست کے لحاظ سے”1000 روپے اورسب کے ساتھ زمرہ کے لیے 2000 روپے۔
2. پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے
اپنے پاک آئی ڈی اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں یا نیا اکاؤنٹ بنائیں،مرکزی” صفحہ پر “فیملی” میں جائیں اور “ایف آر سی” منتخب کریں خاندان کے اراکین کی تفصیلات ظاہر ہوں گی اور اگر کسی ریکارڈ میں اصلاح کی ضرورت ہو تو سرخ رنگ میں نمایاں کیا جائے گا۔
زمرہ جات کا انتخاب کریں، درخواست جمع کروائیں، فیس ادا کریں اور کارروائی مکمل ہونے پر ایف آر سی پی ڈی ایف ورژن میں ڈاؤن لوڈ کریں، جو آئی ڈی والٹ میں بھی ظاہر ہوگا۔
ضروری ہدایات اور دستاویزات
ایف آر سی کے لیے ضروری ہے کہ درخواست کے ساتھ 13 ہندسوں پر مشتمل شناختی نمبر فراہم کیا جائے، بچوں کے فارم ب میں تصویر نہ ہونے کی صورت میں ان کا دفتر آنا ضروری ہے۔
نامکمل یا غلط ریکارڈ کو درست کر کے شامل کیا جا سکتا ہے، اگر خاندان کا کوئی فرد فوت ہو چکا ہو تو ایف آر سی سے پہلے فوتگی سرٹیفیکیٹ فراہم کرنا لازمی ہے، پراسیس کے دوران صرف انگریزی نام کے ہجے درست کیے جا سکتے ہیں، نام کی تبدیلی کی اجازت نہیں۔
اس طرح نادرا نے ایف آر سی کے حصول کے عمل کو زیادہ شفاف اور شہریوں کے لیے آسان بنا دیا ہے، چاہے وہ دفاتر کے ذریعے درخواست دیں یا آن لائن پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کریں۔