شمالی وزیرستان کے گاؤں گلک خیل میں افغان طالبان کی جانب سے نہتے شہریوں پر فائرنگ کا سلسلہ جاری اور بلا اشتعال فائرنگ میں ایک بچہ شہید جبکہ چار بچے زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 8 مارچ 2026 کو شمالی وزیرستان کے بارڈر سے ملحقہ گاؤں گلک خیل میں افغان طالبان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید جبکہ چار بچے زخمی ہو گئے ۔
واقعے کے فوراً بعد زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال میران شاہ منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی فورسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
افغان طالبان جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیلایا جا سکے۔ واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائیوں کے باعث افغان طالبان پسپا ہونے پر مجبور ہیں ۔
اپنی ذلت آمیز شکست کا بدلہ لینے کے لیے افغان طالبان کی جانب سے معصوم عوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: افغان طالبان نے TTP دہشت گرد نور ولی محسود کو کابل ڈپلومیٹک انکلیو میں پناہ دی ہوئی ہے ،حامد میر کا تہلکہ

