رمضان نگہبان پیکج ،23لاکھ خاندانوں کو رقم تقسیم کر دی گئی،رجسٹرڈ تمام خاندانوں کو امداد ملے گی

رمضان نگہبان پیکج ،23لاکھ خاندانوں کو رقم تقسیم کر دی گئی،رجسٹرڈ تمام خاندانوں کو امداد ملے گی

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کا عمل کامیابی سے جاری ہے اور تمام مستحق افراد کو امدادی رقم بلا کسی مشکل اور لائن کے، براہِ راست ان کی دہلیز تک پہنچائی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک نگہبان رمضان دسترخوان پر افطاری کرنے والے افراد کی تعداد 15 لاکھ 78 ہزار 578 ہو چکی ہے، جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 26 لاکھ 8 ہزار 192 نگہبان کارڈز فراہم کیے گئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق اب تک 23 لاکھ 2 ہزار 540 نگہبان کارڈز مستحقین تک پہنچائے جا چکے ہیں، جن میں سے 19 لاکھ 68 ہزار 829 کارڈز کیش میں وصول کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے “مریم کو بتائیں” ایپ کے ذریعے 13 ہزار 892 شہریوں کو فی کس 10 ہزار روپے کی امداد بھی فراہم کی ہے، تاکہ ترقیاتی کاموں کا فائدہ ہر سطح کے شہریوں تک پہنچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کے پاس موجود ہتھیاروں کا ذخیرہ کتنا ہے؟ٹرمپ نے اہم انکشاف کر دیا

وزیراطلاعات نے کہا کہ پنجاب کے چپے چپے میں بلاتفریق ترقیاتی کام جاری ہیں اور مریم نواز کی قیادت میں حکومت کی کارکردگی کے معترف نہ صرف عوام بلکہ ان کے ناقدین بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پورے پنجاب کو خوبصورت اور خوشحال بنانے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں اور اب ترقی کا سفر صرف لاہور تک محدود نہیں رہا۔ ان کے مطابق لاہور میں جو ترقیاتی معیار قائم ہے وہی معیار اب اٹک اور رحیم یار خان جیسے اضلاع میں بھی نافذ کیا جا رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا  کہ مریم نواز اپنے طرزِ حکمرانی اور عوامی خدمات کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں مضبوط جگہ بنا رہی ہیں اور پنجاب کے عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت مسلسل کام کر رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *