امریکی صدر ٹرمپ نے شہباز شریف کا ٹویٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

امریکی صدر ٹرمپ نے شہباز شریف کا ٹویٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

امریکی صدر ٹرمپ نے شہباز شریف کا کچھ دیر پہلے کیا گیا ٹویٹ سوشل میڈیا(ٹروتھ ) پر شیئر کردیا ہے شہباز شریف نے ایکس پر لکھا تھا کہ پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے ۔

شہباز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے مفاد میں مذاکراتی عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

شہباز شریف نے ایکس پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اس بات پر زور دیتا ہے کہ تنازعات کے حل کے لیے بات چیت ہی واحد مؤثر راستہ ہے اور موجودہ کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے فوری اور بامعنی مذاکرات ناگزیر ہیں۔

پاکستان نہ صرف مذاکراتی عمل کا حامی ہے بلکہ اس حوالے سے عملی کردار ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہے ،شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں ٹرمپ، سٹیو وٹکوف اور عباس عراقچی کو ٹیگ کیا تھا اب امریکی صدر نے شہباز شریف کے اس ٹویٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *