پاکستان سے بیرون ملک جانیوالے مسافروں کیلئے پروازوں سے متعلق اہم اپ ڈیٹ

پاکستان سے بیرون ملک جانیوالے مسافروں کیلئے پروازوں سے متعلق اہم اپ ڈیٹ

پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے فلائٹ آپریشن بدستور معطل ہے اور ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کے لیے مزید 25 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور سے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت اور قطر جانے اور آنے والی 14 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

سیالکوٹ ائیر پورٹ سے چار پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، جبکہ ملتان اور فیصل آباد ائیر پورٹ سے سات پروازیں منسوخ کی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ اقدام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے کہ مسافروں کی حفاظت یقینی ہو، کیونکہ امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر مبینہ حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ کے اکثر ممالک کی فضائی حدود بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تیل کی مسلسل اونچی اڑان،فی بیرل قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ پروازوں کی معطلی کا سلسلہ پندرہویں روز بھی جاری ہے اور مسافر فلائٹ بکنگ سے قبل ائیر لائنز سے رابطہ کریں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز جمعہ کو بھی ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کے لیے 72 پروازیں منسوخ کی گئی تھیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ایئرپورٹس پر مسافروں کو معلوماتی ڈیسک قائم کر دی گئی ہیں تاکہ انہیں تازہ ترین پروازوں کی صورتحال سے آگاہ رکھا جا سکے۔ ایوی ایشن حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفری منصوبہ بندی کے دوران محتاط رہیں اور فلائٹ آپریشنز کی بحالی کے اعلان تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *