گیس سلنڈر دیں اور پورا مہینہ مفت بریانی کھائیں: مشرقِ وسطیٰ کی جنگ نے ریسٹورنٹ کو انوکھی آفر پر مجبور کر دیا

گیس سلنڈر دیں اور پورا مہینہ مفت بریانی کھائیں: مشرقِ وسطیٰ کی جنگ نے ریسٹورنٹ کو انوکھی آفر پر مجبور کر دیا

خطے میں جاری جنگ کیوجہ سے پر اہم سمندری گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ کی بندش کے اثرات اب عام آدمی کے دسترخوان تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایل پی جی سلنڈر کی شدید قلت کے باعث ایک ریسٹورنٹ نے ایسی انوکھی آفر متعارف کرائی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایل پی جی کی شدید قلت کے سبب ایک ریسٹورنٹ نے منفرد مارکیٹنگ انداز اپناتے ہوئے  ایک نئی آفر متعارف کروائی ہے جس میں لکھا گیا ہے، ’ہماری مدد کریں، ہم آپ کو کھانا کھلائیں گے‘۔

ریسٹورنٹ کے باہر آویزاں ایک پوسٹر ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس پر درج ہے: “کھانا پکانے میں ہماری مدد کریں، ہم آپ کو کھانا کھلائیں گے”۔ اس اشتہار کے مطابق جو شہری ریسٹورنٹ کو ایک کمرشل گیس سلنڈر فراہم کرے گا، اسے پورا مہینہ مفت بریانی دی جائے گی۔ دو سلنڈر دینے والے شہری کے لیے روزانہ دو پلیٹ بریانی مفت فراہم کی جائے گی۔

ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ خطے کی صورتحال کی وجہ سے ایل پی جی کی سپلائی بری طرح متاثر ہوئی ہے، جس نے ان کے کاروبار کو ٹھپ کر دیا ہے۔ وہ اپنا کام بند نہیں کر سکتے، اس لیے انہوں نے گاہکوں سے ہی ایندھن کی فراہمی میں مدد مانگی ہے تاکہ چولہا جلتا رہے اور لوگوں کو کھانا ملتا رہے۔

واضح رہے کہ بھارت اپنی ایل پی جی کی ضروریات کا بڑا حصہ درآمد کرتا ہے، اور آبنائے ہرمز کی بندش نے سپلائی چین کو شدید متاثر کیا ہے۔ صرف تامل ناڈو ہی نہیں بلکہ اتر پردیش کے شہر میرٹھ سے بھی ایسی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جہاں سرکاری اسپتالوں میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے عارضی چولہوں پر کھانا تیار کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بین الاقوامی سطح پر کشیدگی کم نہ ہوئی تو توانائی کا یہ بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے، جس سے نہ صرف فوڈ انڈسٹری بلکہ عام شہریوں کی زندگی بھی مزید اجیرن ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں: دبئی کی سڑکوں پر ضرورت مندوں کو مفت کھانا فراہم کرنے والی مشینیں نصب

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *