رمضان المبارک میں عدالتی اوقات کار کیا ہوں گے؟

رمضان المبارک میں عدالتی اوقات کار کیا ہوں گے؟

سندھ ہائی کورٹ نے رمضان المبارک کے دوران عدالتی اوقات کار سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک عدالتیں صبح ساڑھے 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کام کریں گی، جبکہ ان اوقات میں آدھے گھنٹے کا نماز وقفہ بھی شامل ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز عدالتی امور بغیر کسی وقفے کے صبح ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک جاری رہیں گے۔

اسی نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن عدالتوں کے اوقات کار بھی پیر سے جمعرات تک صبح ساڑھے 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نااہلی اور بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر سینئر سول جج ملازمت سے برطرف

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *