آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک منفرد اور دلچسپ تاریخ رقم ہو گئی ہے، جہاں امریکی ٹیم میں شامل احسان عادل پاکستان سے تعلق رکھنے کے باوجود پاکستان کے خلاف میدان میں اترنے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔
احسان عادل کو امریکی اسکواڈ میں جسدیپ سنگھ کی جگہ شامل کیا گیا، جو کندھے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ اسکواڈ میں شمولیت کے بعد احسان عادل کو پاکستان کے خلاف میچ کے لیے امریکی ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا۔
احسان عادل کی شمولیت کے ساتھ ہی وہ ایک ایسا منفرد اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو اس سے قبل کسی پاکستانی نژاد کرکٹر کے حصے میں نہیں آیا وہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے اور پاکستان کے خلاف انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں میچ سے قبل انہیں امریکا کی جانب سے باقاعدہ کیپ بھی دی گئی، جس کے بعد ان کی شمولیت کو حتمی شکل مل گئی۔
یہ بھی پڑھیں :سری لنکن کرکٹرکا بھارتی کھلاڑیوں سے متعلق بڑا انکشاف،ٹی 20ورلڈکپ میں نیا تنازع
واضح رہے کہ 32 سالہ احسان عادل کا تعلق پنجاب کے شہر گوجرہ سے ہے انہوں نے 2013 میں جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 3 ٹیسٹ میچز میں 5 وکٹیں حاصل کیں اسی سال انہیں اسکاٹ لینڈ کے خلاف ون ڈے کیپ دی گئی۔
انہوں نے 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 4 وکٹیں حاصل کیں، احسان عادل 2015 کے ورلڈ کپ میں بھی پاکستانی اسکواڈ کا حصہ رہے اور پاکستان کی جانب سے اپنا آخری میچ آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر کھیلا، بعد ازاں وہ امریکا منتقل ہو گئے جہاں اب وہ امریکی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔
History in the making! 🇵🇰➡️🇺🇸
32-year-old Ehsan Adil — who previously played 9 matches for Pakistan (3 Tests, 6 ODIs), including the 2015 World Cup — is set to make his T20I debut for the USA against Pakistan today.
He becomes the first player in international cricket history… pic.twitter.com/Iu4LwqEviI
— Khan (@ccricket713) February 10, 2026

