سعودی عرب نے خطے میں حالیہ کشیدگی کے تناظر میں ایران کی جانب سے خلیجی اور عرب ممالک پر مبینہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور انہیں بین الاقوامی قوانین اور علاقائی خودمختاری کے منافی قرار دیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین اور اردن کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اقدام ہے اور یہ ان ممالک کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بیان میں زور دیا گیا کہ ایسے اقدامات خطے میں عدم استحکام کو بڑھا سکتے ہیں اور امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایران پر حملوں کے جواب میں خطے میں تمام امریکی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے ۔عباس عراقچی
سعودی عرب نے متاثرہ ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ ان مشکل حالات میں اپنے خلیجی اور عرب شراکت داروں کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق ایران کی طرف سے ریاض پر حملے کی مزمت کرتے ہوے کہا کہ سعودی جواب کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔وزارت خارجہ نے حملوں سے متاثرہ ممالک اور عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار بھی کیا اور علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
سعودی حکام نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

