عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی کا رجحان برقرار رہا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر سستا ہو کر 4445 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا۔ اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایک تولہ سونا 1000 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 67 ہزار 262 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 601 روپے مقرر ہوئی ہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں ایک تولہ چاندی 30 روپے سستی ہو کر 7454 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور بشری بی بی کے 190ملین پاونڈکیس سے متلعق عدالت سے بڑی خبر

