صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کر لیا

صاحبزادہ فرحان  نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستان ٹیم کے اوپنر بلے باز صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کر لیا، جو انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت حاصل کیا۔

آئی سی سی کی جانب سے صاحبزادہ فرحان کو فروری کے مہینے میں غیر معمولی کارکردگی پرپلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

صاحبزادہ فرحان ایونٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز رہے، انہوں نے6 اننگز میں 76.60 کی شاندار اوسط سے 383 رنز اسکور کیے، جس میں دو سنچریاں شامل تھیں۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران انہوں نے 160.25 کے سٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا ایک ٹی20 ورلڈ کپ ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل 11 کی افتتاحی تقریب منسوخ ، میچز صرف دو شہروں میں تماشائیوں کے بغیر ہونگے، محسن نقوی

واضح رہے کہ انگلینڈ کے ول جیکس اور امریکا کے شیڈلے وین شیلوک بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوئے تھے۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی منتھ قرار پانے پر مبارکباد پیش کی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان کا اعزاز پاکستان کرکٹ کے لئے باعث فخر ہے،اعزاز حاصل کرنا صاحبزادہ فرحان کی محنت اور پروفیشنل اپروچ کا نتیجہ ہے،امید ہے کہ صاحبزادہ فرحان اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *