توانائی شعبےمیں اہم سنگ میل عبور،آئی اے ای اےنےچشمہ 5کیلئےحفاظتی اطلاق کےمعاہدےکی منظوری دیدی

توانائی شعبےمیں اہم سنگ میل عبور،آئی اے ای اےنےچشمہ 5کیلئےحفاظتی اطلاق کےمعاہدےکی منظوری دیدی

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز نے آج چشمہ جوہری بجلی گھر کے یونٹ 5 کے لیے حفاظتی معاہدے کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔

یہ معاہدہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی اور پاکستان کے درمیان طے پایا ہے جس کے تحت چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ 5 پر حفاظتی اقدامات کا اطلاق کیا جائے گا۔

یہ پیش رفت پاکستان کے توانائی شعبے کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے،اس منظوری کو عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کے جوہری توانائی کے پُرامن استعمال کے عزم، عالمی عدم پھیلاؤ کی ذمہ داریوں کی پاسداری اور حفاظتی تقاضوں پر عملدرآمد کے حوالے سے مسلسل اعتماد کا اظہار سمجھا جا رہا ہے۔

چشمہ جوہری بجلی گھر کا یونٹ 5 مجموعی طور پر 1,200 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔ یہ پریشرائزڈ واٹر ری ایکٹر ہوگا جس کے 2030 تک فعال ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے ترکیہ کی کمپنیوں کو تین بجلی گھر خریدنے کی پیش کش کردی

منصوبے کی تکمیل کے بعد یہ یونٹ پاکستان کے قومی گرڈ کو کم کاربن بجلی کا ایک بڑا ذریعہ فراہم کرے گا، جس سے توانائی کے تحفظ کو تقویت ملے گی، ماحولیاتی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی اور پائیدار معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔

اس وقت پاکستان میں چھ جوہری بجلی گھر فعال ہیں جن کی مجموعی نصب شدہ صلاحیت 3,530 میگاواٹ ہے۔ یہ بجلی گھر اوسطاً 90 فیصد سے زائد صلاحیت کے عنصر کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

گزشتہ ایک سال کے دوران قومی بجلی کے مجموعی نظام میں جوہری توانائی کا حصہ 18.3 فیصد رہا جبکہ کم کاربن بجلی کی مجموعی پیداوار میں اس کا حصہ 34 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان کو جوہری بجلی گھروں کے آپریشن کا 100 سے زائد ری ایکٹر سال کا تجربہ حاصل ہے۔ ملک بین الاقوامی معیار کے مطابق محفوظ، مستحکم اور مکمل طور پر حفاظتی اقدامات کے تحت جوہری توانائی کے آپریشن کا مضبوط ریکارڈ برقرار رکھے ہوئے ہے۔ تازہ منظوری کو اسی تسلسل کی ایک اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *