حکومت کا 16 اوورسیز پاکستانیوں کو سول اعزازات دینے کا فیصلہ

حکومت کا 16 اوورسیز پاکستانیوں کو سول اعزازات دینے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے تارکین وطن سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت وفاقی حکومت سولہ اوورسیز پاکستانیوں کو سول اعزازات دے گی، جبکہ بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے مراعاتی پیکج بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مقیم ممتاز اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازات سے نوازا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سولہ اوورسیز پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی تقریب میں سول ایوارڈز دیئے جائیں گے۔

وفاقی حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے خصوصی مراعاتی پیکج بھی متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت تارکین وطن اور ان کے اہلخانہ کیلئے خصوصی مراعات پر مشتمل جامع پیکج فراہم کیا جائے گا۔

اوورسیز پیکج میں جدید سیکیورٹی خصوصیات سے مزین نیکسٹ جنریشن ممبرشپ کارڈ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی،پاکستان کے خلاف انتباہ جاری

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *