تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 15 اپریل تک توسیع؟ وزیر تعلیم کا اہم بیان سامنے آگیا

تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 15 اپریل تک توسیع؟ وزیر تعلیم کا اہم بیان سامنے آگیا

سوشل میڈیا پر تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 15 اپریل تک اضافے سے متعلق جو نوٹیفکیشن گردش کر رہا تھا، اس کی اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں۔

سید سردار شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک دستاویز وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن اور ایندھن کی قلت کے باعث صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 15 اپریل تک بڑھا دی گئی ہیں۔ دستاویز میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ تعطیلات کے باوجود امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

وزیر تعلیم سندھ نے ان تمام دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ معلومات مکمل طور پر من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔ انہوں نے عوام اور والدین سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف مستند سرکاری ذرائع سے حاصل کی گئی معلومات پر انحصار کریں۔

سید سردار شاہ نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور تعطیلات میں اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اگلے 12 سال پاکستان کی ترقی کے سال ہوں گے، ماہر علمِ نجوم سامعہ خان کی پیشگوئی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *