سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے بھائی کی صحت سے متعلق تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں سے فون پر بات کی گئی، جس میں بچوں نے والد کی متاثرہ آنکھ میں تھوڑی بہت بہتری کی اطلاع دی ہے۔
اڈیالہ جیل کے گور کھپور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خانم نے بتایا کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں کو بھی خود بتایا کہ ان کی آنکھ میں معمولی بہتری آئی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے، لیکن ہمیں خدشہ ہے کہ دوسری آنکھ متاثر نہ ہو جائے۔
علیمہ خانم نے مزید بتایا کہ ڈاکٹرز نے سابق وزیر اعظم کو بتایا ہے کہ متاثرہ آنکھ میں بہتری آئی ہے، لیکن ہمیں معلوم نہیں کہ کس قسم کا علاج جاری ہے اور کتنی بہتری حاصل ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خاندان کو پوری صورتحال سے آگاہ نہیں کیا جا رہااور حکومت چھپ چھپا کر سابق وزیر اعظم کو اسپتال منتقل کر دیتی ہے، جبکہ فیملی کو آگاہ کرنے کی زحمت بھی نہیں کرتی،واضح رہے کہ اس سے قبل اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی ہوئی تھی