آج کہاں کہاں بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

آج کہاں کہاں بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی سرد اور خشک موسم کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں کہاں بادل برسیں گے ،برفباری کہاں ہوگی،محکمہ موسمیات نے سب بتا دیا

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع جن میں دیر، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد، باجوڑ، اورکزئی، خیبر، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک شامل ہیں، وہاں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ صوبے کے بالائی اضلاع میں پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان موجود ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

ادھر سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، تاہم کسی نمایاں بارش کے امکانات ظاہر نہیں کیے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد رہنے کے ساتھ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *