ایران میں فی الحال زمینی افواج داخل کرنے کا ارادہ نہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

ایران میں فی الحال زمینی افواج داخل کرنے کا ارادہ نہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ فی الحال ایران میں زمینی افواج داخل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ایک بیان میں ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز کے تحفظ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ عرب ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران مذاکرات کو طول دے کر جوہری ہتھیار بنانے کی تیاری کر رہا تھا، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی و اسرائیلی جنگی طیاروں کی تہران میں شدید بمباری

کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ ایرانی قیادت نے مذاکرات کا راستہ نہ اپنانے کا فیصلہ کیا، ایران نے امن سے انکار کیا، جو بویا اس کا خمیازہ بھگتا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ ایران کے 20 بحری جنگی جہازوں کو تباہ کر دیا گیا، امریکی صدر ٹرمپ صرف دھمکیاں نہیں دیتے، عمل بھی کرتے ہیں۔

دریں اثنا وائٹ ہاؤس کیجانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف ان اقدامات پر امریکی عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور اسپین نے بھی امریکی فوج کے ساتھ تعاون کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آیت اللّٰہ خامنہ ای کے ہر جانشین کو نشانہ بنائیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع کی کھلی دھمکی

تاہم، صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایرانی حملوں کے نتیجے میں اب تک 500 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جس نے خطے میں جاری جنگی جنون کو ایک نئی اور خطرناک نہج پر پہنچا دیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ 28 فروری کی صبح اسرائیل نے ایران پر حملے کے آغاز کا اعلان کیا تھا ، امریکہ کے ساتھ مشترکہ اور وسیع پیمانے پر حملے کیے گئے جن کے نتیجے میں مغربی اور وسطی ایران میں فضائی دفاعی نظام تباہ ہوا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *