عمر ایوب اور شبلی فراز نے کیا کیا؟فواد چوہدری کا بڑا انکشاف

عمر ایوب اور شبلی فراز نے کیا کیا؟فواد چوہدری کا بڑا انکشاف

سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کو عوام نے تاریخی مینڈیٹ دیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی تفصیلی پوسٹ میں فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ دسمبر میں اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے دوران انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ حکمرانوں کی غیر مقبولیت کے باعث شاید انتخابات نہ ہوں، تاہم عمران خان کا تجزیہ تھا کہ الیکشن ہوں گے اور تحریک انصاف واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ 8 فروری کو عمران خان کا تجزیہ درست ثابت ہوا اور عوام نے تمام تر دباؤ، جبر، دھاندلی اور حتیٰ کہ انتخابی نشان کے بغیر تحریک انصاف کو عمران خان کے نام پر ووٹ دیا، جس کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت میں اہلیت نہیں اور ان کی کوئی اہمیت بھی نہیں ہے، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے لکھا کہ انہیں اسی مہینے عدالت کے حکم پر جیل میں ٹی وی ملا اور وہ نتائج سنتے رہے تاہم رات کے وقت اچانک ٹی وی بند کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ یہ وہ موقع تھا جب تحریک انصاف کی قیادت کو میدان میں آنا چاہیے تھا۔

عمر ایوب کو وکٹری اسپیچ کرنی چاہیے تھی اور کارکنان کو نتائج کے تحفظ کے لیے متحرک کرنا چاہیے تھا، مگر بدقسمتی سے اسی دوران تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب اور شبلی فراز نے یہ ڈیل کر لی کہ نتائج تبدیل ہوئے بھی تو تحریک انصاف احتجاج نہیں کرے گی۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ پارٹی کی کور کمیٹی نے ایک ڈیل کے تحت احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ کیا، جس کا خمیازہ تحریک انصاف آج تک بھگت رہی ہےانہوں نے مزید کہا کہ اگر اس وقت تحریک انصاف سڑکوں پر نکلتی تو ملکی تاریخ مختلف ہوتی، کیونکہ ہر حلقے میں قیادت موجود تھی۔ فواد چوہدری کے مطابق بعد ازاں عمران خان سے ملاقات میں وہ شدید غصے میں تھے اور انہیں بخوبی علم تھا کہ کس نے جیتے ہوئے انتخابات کو شکست میں بدلا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *