اسرائیلی اور بھارتی ہیکرز نے جیو نیوز کی ٹرانسمیشن کو ہیک کر دیا, افواج پاکستان مخالف مواد لگا دیا

اسرائیلی اور بھارتی ہیکرز نے جیو نیوز کی ٹرانسمیشن کو ہیک کر دیا, افواج پاکستان مخالف مواد لگا دیا

پاکستان کو بڑے سائبر اٹیک کا سامنا ، ملک کے سب سے بڑے نیوز چینل جیو نیوز کو اسرائیلی اور بھارتی ہیکرز نے ہیک کر لیا،اسرائیلی اور بھارتی ہیکرز نے جیو نیوز کی ٹرانسمیشن کو ہیک کر دیا, افواج پاکستان مخالف مواد لگا دیا

پاکستان کے نجی ٹیلی وژن چینل جیو نیوز کی ٹرانسمیشن کو ہیک کیا گیا ہے، اسرائیلی اور بھارتی ہیکرز نے  چینل کی نشریات  ہیک کرتے ہوئے اسکرین پر متنازع اور ریاست مخالف مواد چلایا۔

 دشمنوں نے  پاکستان پر بڑا سائبر حملہ کیا ہے  ،اسرائیلی موساد اور بھارتی را کا ہاتھ،پاکستان کی سب سے بڑی موبائل ایپ “تماشہ” کو بھی ہیک کر لیا گیا

پاکستان کے معروف نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی ٹرانسمیشن کو اسرائیلی اور بھارتی ہیکرز نے ہیک کر دیا جس کے دوران افواجِ پاکستان کے خلاف مواد نشر کیا گیا۔ واقعے کے بعد نشریاتی نظام میں اچانک خلل پیدا ہوا اور اسکرین پر پاک افواج  کے خلاف مواد ظاہر ہونے لگا ۔ اسرائیلی اور بھارتی ہیکرز نے جیو نیوز کی اسکرین کو ہیک کیا اور اس پر پاکستان کی افواج مخالف مواد لگا کر اسکرین کوہینگ کردیا

ہیکرز نے چینل کے ٹرانسمیشن فیڈ میں مداخلت کرتے ہوئے پاک فوج مخالف مواد شامل کیا، جو مختصر دورانیے تک نشر ہوتا رہا، تاہم تکنیکی ٹیموں نے بروقت مداخلت کر کے صورتحال کو قابو میں کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی ہیکرز کو منہ کی کھا نا پڑی، آزاد ڈیجیٹل کے اکاؤنٹس کو ہیک کرنے کی بڑی سازش ناکام

جیو نیوز کی جانب سے تاحال اس سائبر حملے کی مکمل تفصیلات پر مشتمل کوئی باضابطہ عوامی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ تاہم اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ انجینئرز نے متاثرہ نظام کو فوری طور پر علیحدہ کر دیا اور واقعے کی نوعیت جاننے کے لیے فرانزک جائزہ شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ حکام نے اس سائبر دراندازی کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس کے ماخذ اور طریقہ کار کا تعین کیا جا سکے۔ ابتدائی جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہیکرز نے نشریاتی ڈھانچے کو نشانہ بنایا، نہ کہ نیوز روم کے داخلی نظام کو سائبر سکیورٹی حکام ڈیجیٹل شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اور ذمہ داران کا سراغ لگانے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *