عالمی ذرائع ابلاغ کیجانب سے پاکستان کی بہترین حکمت عملی اور کامیاب ڈپلومیسی کا اعتراف

عالمی ذرائع ابلاغ کیجانب سے پاکستان کی بہترین حکمت عملی اور کامیاب ڈپلومیسی کا اعتراف

پاکستان نے شاندار ملٹری ڈپلومیسی اور مؤثر سفارتکاری سے اقوام عالم کو متاثر کن جنگ سے بچا لیا، عالمی میڈیا کی جانب سے امن و استحکام کیلئے پاکستان کے بطور نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کردار کی بھر پور ستائش کی جارہی ہے ۔ 

الجزیرہ کے مطابق پاکستان نے حالیہ جنگ کے خاتمہ کیلئےبہترین کردار ادا کیا اور ٹرمپ نے حملے روک دئیے۔

عالمی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان ایک طاقتور ثالث کے طورپر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ اسی طرح فاکس نیوز نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بات چیت کے بعد لڑائی کو روک رہے ہیں ۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان کئی ہفتوں سے خطے میں امن و استحکام کیلئے دن رات کاوشوں میں مصروف رہنے کے بعد کامیاب ہو گیا ہے۔

اسی طرح گلف نیوز نے کہا کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کیساتھ دیرینہ تعلقات کے باعث خود کو امن کے ایک بااعتماد ضامن کے طور پر منوا یا ہے ۔

ٹی آرٹی ورلڈ نے کہا کہ پاکستان نے خطے کو تباہ کن خطرات سے بچانے کیلئے ایک تاریخی مصالحتی اور نتیجہ خیز کردار ادا کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان چھا گیا !امریکا اور ایران جنگ بندی کا دنیا بھر میں خیرمقدم ، پاکستان کے کردار کی بھرپور پذیرائی

بھارتی جریدہ دی ہندو نے بھی جنگ کے خاتمے کیلئے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک اور مخلصانہ کوششوں کو اجاگر کیا۔

ماہرین کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدبرانہ حکمت عملی اور انتھک کوششوں نے خطے کو بڑی تباہی سے بچا لیا ، امریکا ایران جنگ میں پاکستان کی جانب سے ثالثی کا کردار پاکستان کی اہمیت اور عالمی سطح پر بھر پور اعتماد کا عکاس ہے ۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کی جانے والی 2 ہفتے کی جنگ بندی کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *