وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا کردار عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور ایران و امریکہ دونوں پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں کہ ہم درست موقف اختیار کر رہے ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کا کردار قابل ستائش ہے، انہوں نے واضح کیا کہ جنگ بندی کے سلسلے میں پاکستان تنہا نہیں بلکہ چین بھی شامل ہے، جبکہ ترکی اور سعودی عرب کی حمایت بھی موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے لیے جو بھی ممکن کوششیں ہوں، کی جانی چاہئیں اور یہ صرف پاکستان کا کردار نہیں بلکہ دیگر ممالک کو بھی اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنا چاہیے، پاکستان کی کوشش ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان براہِ راست تصادم نہ ہو۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ایران اور سعودی عرب کے ساتھ کھلے دل سے اور سچ بات کی ہے اور سعودی عرب کی سرزمین کے تحفظ کے لیے ہمارا دفاعی معاہدہ بھی موجود ہے۔