سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے بڑی سہولت: ویزوں کی میعاد میں توسیع اور فیس کی معافی کا اعلان

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے بڑی سہولت: ویزوں کی میعاد میں توسیع اور فیس کی معافی کا اعلان

سعودی وزارتِ داخلہ نے موجودہ علاقائی صورتحال اور مسافروں کی سہولت کے پیشِ نظر غیر ملکیوں کے لیے ویزے کی میعاد میں توسیع اور مملکت چھوڑنے کے حوالے سے ایک اہم ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اس فیصلے سے ان ہزاروں افراد کو فائدہ پہنچے گا جن کے ویزوں کی مدت حال ہی میں ختم ہو چکی تھی یا ختم ہونے والی ہے۔

جن غیر ملکیوں کے ویزوں کی میعاد 25 فروری 2026 تک تھی، وہ اب مقررہ فیس کی ادائیگی کے بعد 18 اپریل 2026 تک مملکت میں قیام کر سکتے ہیں۔ وہ افراد جن کے ویزے 25 فروری کو ختم ہو چکے ہیں، انہیں یہ رعایت دی گئی ہے کہ وہ بین الاقوامی بندرگاہوں (ایئرپورٹس اور بحری راستوں) کے ذریعے بغیر کسی اضافی فیس کے اپنے وطن واپس جا سکتے ہیں۔

اس آفر سے عمرہ، ٹرانزٹ اور وزٹ ویزہ رکھنے والے تمام افراد 18 اپریل تک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ سعودی عرب کے اس اقدام کو انسانی ہمدردی اور موجودہ سفری چیلنجز کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ:

عمرہ اور وزٹ ویزہ پر آئے ہوئے افراد کو اپنی واپسی کے انتظامات کرنے کے لیے وافر وقت مل گیا ہے۔ ویزہ ختم ہونے کے بعد درپیش ہونے والے بھاری جرمانوں اور بلیک لسٹ ہونے کے خطرات اب ٹل گئے ہیں۔ بین الاقوامی بندرگاہوں پر بغیر فیس واپسی کی سہولت ان لوگوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے جو معاشی تنگی کی وجہ سے فوری واپسی نہیں کر پا رہے تھے۔

سعودی حکام نے تمام متعلقہ افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ یعنی 18 اپریل سے قبل اپنے ویزے کی صورتحال واضح کر لیں تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کی جانب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی میں ریکارڈ اضافہ

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *