پشاور میں افغان شہریوں سے متعلق دو مختلف مقدمات کی سماعت کے دوران عدالتوں نے اہم احکامات جاری کر دیے۔ ایک کیس میں افغان موسیقاروں کی عارضی ویزے اور قیام سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جبکہ دوسرے کیس کی سماعت کے بعد بغیر سفری دستاویزات گرفتار افغان مہاجرین کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔
ہائی کورٹ میں افغان موسیقاروں کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس فرح جمشید نے کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل افغانستان واپس نہیں جا سکتے کیونکہ وہاں ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ وکیل کے مطابق درخواست گزار مختلف ممالک کے ویزوں کے لیے بھی درخواستیں دے چکے ہیں، اس لیے انہیں ویزے ملنے تک پاکستان میں عارضی رہائش کی اجازت دی جائے۔
عدالت نے درخواست گزاروں کو ہدایت کی کہ وہ پہلے محکمہ داخلہ سے رجوع کریں اور متعلقہ فورم سے ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کریں، اس کے بعد ضرورت پڑنے پر عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دل کے مریضوں کیلئے خوشخبری،حکومت کا علاج و اوپن ہارٹ سرجری مفت کرنے کا اعلان

