الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ 7 جون 2026 کو منعقد ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق یہ انتخابات الیکشنز ایکٹ 2017 اور گلگت بلتستان ری آرڈر 2018 کے تحت کرائے جائیں گے، چیف الیکشن کمشنر راجا شاہ باز خان نے کہا ہے کہ انتخابات کے تمام انتظامات قانون کے مطابق اور شفاف طریقے سے مکمل کیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ انتخابی تاریخ کے اعلان کے بعد باقاعدہ انتخابی عمل کا آغاز تصور کیا جائے گا، الیکشن کمیشن نے اس نوٹیفکیشن کو پاکستان گزٹ میں اشاعت کے لیے بھی ارسال کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق تاریخ کے اعلان کے بعد متعلقہ اداروں نے انتخابی تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے، جبکہ سیاسی جماعتوں میں بھی سرگرمیاں تیز ہونے کا امکان ہے۔