آئندہ دو دن موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

آئندہ دو دن موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہو چکا ہے جو 12 مارچ تک برقرار رہے گا اس موسمی نظام کے زیر اثر ملک کے بالائی علاقوں اور دیگر بعض حصوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔

12 مارچ تک چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، ملاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود سے ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی بارش کا امکان ہے اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :موسم پھر کروٹ لینے کو تیار، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

11 مارچ کو خیبر، مہمند، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، باجوڑ، بنوں، وزیرستان، اورکزئی، کرم، کوہاٹ، ہنگو اور میانوالی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے جبکہ 11 مارچ کی رات کو اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،بالائی علاقوں اور اسلام آباد کے چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان بھی موجود ہے۔

دن کے درجہ حرارت میں بالائی علاقوں میں 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کمی ہو سکتی ہے اور بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہےسیاحوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے اور محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، کاشتکاروں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موجودہ موسمی حالات کے مطابق اپنی فصلوں کا انتظام کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *