سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کو عوام نے تاریخی مینڈیٹ دیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی تفصیلی پوسٹ میں فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ دسمبر میں اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے دوران انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ حکمرانوں کی غیر مقبولیت کے باعث شاید انتخابات نہ ہوں، تاہم عمران خان کا تجزیہ تھا کہ الیکشن ہوں گے اور تحریک انصاف واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی۔
فواد چوہدری نے لکھا کہ 8 فروری کو عمران خان کا تجزیہ درست ثابت ہوا اور عوام نے تمام تر دباؤ، جبر، دھاندلی اور حتیٰ کہ انتخابی نشان کے بغیر تحریک انصاف کو عمران خان کے نام پر ووٹ دیا، جس کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی۔
یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت میں اہلیت نہیں اور ان کی کوئی اہمیت بھی نہیں ہے، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے لکھا کہ انہیں اسی مہینے عدالت کے حکم پر جیل میں ٹی وی ملا اور وہ نتائج سنتے رہے تاہم رات کے وقت اچانک ٹی وی بند کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ یہ وہ موقع تھا جب تحریک انصاف کی قیادت کو میدان میں آنا چاہیے تھا۔
عمر ایوب کو وکٹری اسپیچ کرنی چاہیے تھی اور کارکنان کو نتائج کے تحفظ کے لیے متحرک کرنا چاہیے تھا، مگر بدقسمتی سے اسی دوران تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب اور شبلی فراز نے یہ ڈیل کر لی کہ نتائج تبدیل ہوئے بھی تو تحریک انصاف احتجاج نہیں کرے گی۔
دسمبر میں اڈیالہ جیل ٹرائیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئ تو میں نے کہا مجھے نہیں لگتا الیکشن ہوں گے کیونکہ حکمران بہت زیادہ غیرمقبول ہیں، عمران خان کا تجزیہ تھا کہ الیکشن ہوں گے اور فکر نہ کرو یہ جو بھی کر لیں تحریک انصاف بڑی اکثریت سے جیتے گی، جب آٹھ فروری ہوا تو عمران خان کا…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 8, 2026

