معاشی استحکام اور ڈیجیٹل ترقی کے باعث پاکستان سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا

معاشی استحکام اور ڈیجیٹل ترقی کے باعث پاکستان سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا

حکومت کی مستحکم معاشی اصلاحات اور ڈیجیٹل ترقی کے باعث پاکستان عالمی بالخصوص خلیجی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

عرب نیوز میں شائع ایک مضمون میں پاکستان کو ایک ایسی معیشت کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو طویل المدتی سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔

عرب نیوز میں شائع مضمون کے مطابق معاشی اصلاحات کے نتیجے میں افراطِ زر کی شرح کم ہو کر 5 فیصد پر آچکی ہے جبکہ شرح سود میں کمی کو کاروباری اعتماد میں بہتری اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کا ثبوت قرار دیا گیا ہے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں آچکا ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر کئی برسوں کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

مضمون میں مزید بتایا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے اور کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیاں بھی پاکستان کی اصلاحاتی پیش رفت کا اعتراف کر رہی ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سروے میں پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے قابل عمل ملک قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی، ڈیجیٹل ادائیگیاں اور کم لاگت رئیل ٹائم ٹرانزیکشن پلیٹ فارمز روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کی امارات کے نائب صدر و وزیراعظم سے ملاقات، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

معاشی ماہرین نے عرب نیوز میں شائع مضمون کو پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت کی بہترین عکاسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت بنیادی معاشی اشاریے تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق قومی سطح کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پاکستان کو دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے مقابلے میں نمایاں برتری فراہم کرتے ہیں۔

معاشی ماہرین کے مطابق پالیسی استحکام اور اصلاحات کے تسلسل نے طویل المدتی سرمایہ کاری کے لیے اعتماد بحال کردیا ہے، جبکہ خلیجی سرمایہ کاروں کے لیے 5G، ڈیٹا سینٹرز اور مصنوعی ذہانت جیسے شعبے پاکستان میں سرمایہ کاری کا اگلا مرحلہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *