سیاسی استحکام کے لیے شفاف انتخابات ناگزیر، وفاق اور صوبے باہمی تعاون بڑھائیں: مولانا فضل الرحمان

سیاسی استحکام کے لیے شفاف انتخابات ناگزیر، وفاق اور صوبے باہمی تعاون بڑھائیں: مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک کو موجودہ معاشی اور انتظامی بحرانوں سے نکالنے کے لیے فوری عام انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے دھاندلی سے پاک شفاف الیکشن ہی واحد راستہ ہیں۔

چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے وفاق اور صوبہ خیبرپختونخوا کے درمیان بہتر تعلقات پر زور دی اوروزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے درمیان حالیہ ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ رابطہ تین ماہ قبل ہونا چاہیے تھا۔

مولانا کا کہنا تھا کہ وفاق کی معاونت کے بغیر کوئی بھی صوبہ تنہا عوامی مسائل حل نہیں کر سکتا، اس لیے مؤثر ورکنگ ریلیشن وقت کی ضرورت ہے۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے ملک کی موجودہ معاشی حالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا:

موجودہ حکومت امن و امان اور معیشت کی بہتری میں خاطر خواہ نتائج دکھانے میں ناکام رہی ہے۔ ملک اس وقت عالمی مالیاتی اداروں اور ایف اے ٹی ایف (FATF) کے شدید دباؤ میں ہے، جس سے نکلنے کے لیے مستحکم عوامی حکومت ضروری ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکہ خطے میں (بشمول ایران اور افغانستان) عدم استحکام چاہتا ہے تاکہ اپنی بالادستی برقرار رکھ سکے۔ مولانا فضل الرحمان نے ملک کی تقسیم کے تصور کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

تاہم، انہوں نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے عوام کے حقوق کے لیے سنجیدہ مذاکرات کا مطالبہ کیا۔ پی ٹی آئی کی تحریک پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی تحریک میں اب وہ دم خم باقی نہیں رہا۔

مزید پڑھیں: ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات، سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *