پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت ملوث، افغانستان ذریعہ بنا ہوا ہے ، خواجہ آصف

پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت ملوث، افغانستان ذریعہ بنا ہوا ہے ، خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے اور افغانستان اس کا ذریعہ بنا ہوا ہے، ہم ان شاء اللّٰہ ان تمام مشکلات پر ضرور قابو پائیں گے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے سیکڑوں واقعات ہوئے ہیں، میرا ایمان ہے کہ ہم ان دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔

وزیرِ دفاع نے کہا کہ ہماری افواج اس جنگ میں لازوال قربانیاں دے رہی ہیں، پیرا ملٹری فورسز سمیت عوام اس جنگ میں قربانیاں دے رہے ہیں، پوری قوم کو سیاسی اختلافات بھلا کر یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔

خواجہ آصف کاکہنا تھا  کہ دہشت گردی میں شہید اور زخمی افراد کی فیملیز کے لیے حکومت امدادی پیکج کا اعلان کرے گی، اسلام آباد کے افسوسناک واقعے میں زخمی افراد کی بہت بڑی تعداد ہے، عبادت گاہیں ان لوگوں کے ہاتھوں سے محفوظ نہیں ہیں جو خود کو مسلمان کہتے ہیں، یہ کیسے لوگ ہیں؟ کون ان لوگوں کو مسلمان کہتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں : شناختی کارڈ کی تجدید اور گمشدہ کارڈ بنوانے والوں کیلئے نادرا سے اہم خبر آگئی

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کے خلاف عوام کے اتحاد سے ہی لڑا جا سکتا ہے، ہماری فوج، پولیس اور عوام ان دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہناتھا  کہ امریکا میں دہشت گردی ہوتی ہے، آئے روز کسی یونیورسٹی یا مارکیٹ میں ایسے واقعات ہو رہے ہیں، یہ ایک فطری عمل ہے اس میں کوئی نہ کوئی بریچ ہو جاتی ہے ، ہمیں سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے، جب سیکیورٹی سخت کی جاتی ہے تو اس سے عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوتا ہے، سڑکوں پر لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *