موجودہ حالات میں سب پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، گورنر پنجاب

موجودہ حالات میں سب پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سب کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں اور ملک کے کردار کی وجہ سے عالمی مسائل کے حل کی امید بڑھ رہی ہے۔انہوں نے یہ بات فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو کے حکم پر فیصل آباد آئے ہیں اور اللہ کا شکر ادا کیا کہ پاکستان کو اتنی عزت ملی ہے، انہوں نے کہا پاکستان بننے سے لے کر آج تک ملک کو اتنی وقار اور عزت نہیں ملی جتنی موجودہ قیادت کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے۔

گورنر نے کہا کہ پوری قیادت اس کارکردگی پر مبارکباد کی مستحق ہے اور آج کا دن ملک کے لیے نہایت اہم اور تاریخی دن ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے مثبت کردار کی بدولت خطے میں جاری جنگ اور کشیدگی ختم ہونے کی جانب جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کیلئے پاکستان کردار ادا کر رہا ہے جو بڑا اعزاز اور کامیابی ہے،خواجہ آصف

جنگ کے بعد معاشی حالات بھی بہتر ہونے کی توقع ہے گورنر نے سعودی عرب کے حوالے سے کہا کہ وہاں اللہ کا مقدس کعبہ موجود ہے اور عالمی سطح پر مسلمانوں کے احترام کی ضرورت ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کی قیادت نے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں اور عالمی سطح پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک کی اہمیت اور وقار میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سب کی نظریں پاکستان پر ہیں اور ملک کے مثبت کردار کو سراہا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *