حکومت سندھ کی جانب سے جمعتہ الوداع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ نے رمضان المبارک کے آخری جمعے یعنی جمعتہ الوداع کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے صوبائی وزیرِ بلدیات ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کی ایک اہم شاہراہ کو ایران کے رہبرِ معظم آیت اللہ خامنہ ای کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام عالمی سطح پر ان کی خدمات کے اعتراف میں کیا جا رہا ہے۔
ریلیوں اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں شارع فیصل پر کسی بھی قسم کی ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، کیونکہ اس سے ٹریفک کی روانی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے تمام شیعہ تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ یومِ القدس کی ریلیاں اپنے طے شدہ روایتی راستوں پر ہی نکالیں تاکہ امن و امان اور نظم و ضبط برقرار رہے۔
یاد رہے کہ آج یوم علیؓ پر ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد کئے جائیں گے، کراچی میں صدر کی مختلف سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینر رکھ کر بند کیا گیا ہے۔