مودی طالبان گٹھ جوڑ، افغانستان کی بھارت کو سرمایہ کاری کی پیشکش

مودی طالبان گٹھ جوڑ، افغانستان کی بھارت کو سرمایہ کاری کی پیشکش

مودی طالبان گٹھ جوڑ ، افغانستان کی عبوری حکومت نے بھارتی کمپنیوں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کرتے ہوئے خصوصی مراعات دینے کا اعلان کر دیا۔

مودی طالبان گٹھ جوڑ افغان عوام کی معاشی بربادی کا نیا باب بن گیا ، انتہا پسند مودی کے کٹھ پتلی طالبان افغان وسائل بغیر ٹیکس کے  بھارتی کمپنیوں کے حوالے کرنے پر تل گئے ۔

موقع پرست بھارت افغانستان کی کمزور حالت کا فائدہ اٹھا کر قدرتی وسائل پر قبضہ جمانے کو تیار ہیں ، افغانستان کے صنعت و تجارت کے وزیر الحاج نورالدین عزیزی کا کہناتھا کہ افغانستان مختلف شعبوں میں  سرمایہ کاری  کیلئے بھارتی کمپنیوں کو خصوصی مراعات دینے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پورے بیٹل فیلڈ کا نقشہ براہِ راست دیکھ رہا تھا: بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا اعتراف

وزیر صنعت و تجارت الحاج نورالدین عزیزی نے کہا کہ بھارت کو ٹیرف سپورٹ کے ساتھ ساتھ  زمین بھی فراہم کی جائے گی ، نئی سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو پانچ سال کی ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔

بھارت کو ٹیکس فری مراعات، جبکہ افغان عوام بھوک، مہنگائی اور بے روزگاری کا شکار ہے ، بدحال افغانستان  نے بھارتی سرمایہ کاروں کو ٹیکس چھوٹ دے کر کمزور معیشت کو مزید خطرے میں ڈال دیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *