افغان طالبان حکومت کی نااہلی سے افغان عوام ، غربت، بھوک و افلاس سے شدید انسانی بحران کا شکار ہو گئے۔
افغان طالبان کے زیراقتدارافغانستان میں شہری استحصال شدید انسانی المیہ کی المناک مثال بن گیا، سخت سردی میں ظالم و نالائق افغان طالبان رجیم کے تحت افغان بچے پا برہنہ اور ناقص لباس میں موت کے منتظر ہیں۔
افغان میڈیا “آمو ٹی وی ” کے مطابق افغانستان میں سردیوں کے آغاز کیساتھ بہت سے خاندان شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، سردی میں بچے غیرموزوں کپڑوں کیساتھ زندگی گزار رہے ہیں ، افغانستان میں وسیع پیمانے پرغربت شہریوں کی مصیبت کو مزید بڑھا رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : پاک افغان تجارت بند ہونے سے پاکستان کو فائدہ،افغانستان کو بھاری نقصان
افغان شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم بھوکے اورپیاسے ہیں، بچوں کے پاس پہننے کیلئے جوتے اور گرم جیکٹ تک نہیں ہے، ہم اپنے بچوں کو سخت سردی سے محفوظ نہیں رکھ پا رہے ہیں۔
آموٹی وی کے مطابق یہ صورتحال افغانستان کے وسیع انسانی بحران کی جھلک پیش کرتی ہے، اقوام متحدہ کے مطابق اس سال 20ملین افغان شہری مشکلات کے باعث انسانی امداد کے محتاج ہیں ،افغان شہریوں کو تعلیم، روزگار اور بنیادی سہولیات کی محرومی طالبان کی بدعنوانی کی دلیل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کی سرپرستی اور محفوظ پناہ گاہیں، افغان طالبان رجیم نے ملک کوعالمی تنہائی میں دھکیل دیا
🚨🚨افغان طالبان کے زیر اقتدارافغانستان میں شہری استحصال شدید انسانی المیہ کی المناک مثال بن گیا۔۔سخت سردی میں ظالم و نالائق افغان طالبان رجیم کے تحت افغان بچے پا برہنہ اور ناقص لباس میں موت کے منتظر pic.twitter.com/4X1mzsuw0o
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) November 26, 2025

