مری گلاس ٹرین پراجیکٹ: پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے روٹس سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں

مری گلاس ٹرین پراجیکٹ: پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے روٹس سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے مری گلاس ٹرین کی باضابطہ طور پر تفصیلات جاری کرتےہوئے اس کے روٹس اور کرائے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب پاکستان میں بھی دبئی اور سنگاپور طرز کی جدید ٹرین چلائی جائے گی جو پاکستانی شہریوں کو بہترین تجربہ فراہم کریں گی، پی ایم اے نے مری گلاس ٹرین کے حوالے سے بتایا کہ یہ ایک ماحول دوست الیکٹرک مونوریل ہے

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مری گلاس ٹرین اسلام آباد اور ہل اسٹیشن کے درمیان سفر کو آسان بنانے کے لیے متعارف کرائی جارہی ہے۔

اس پروجیکٹ کا مقصد عوم اور مری آنے والے سیاحوں کو قدرتی، تیز اور ماحول دوست سفر کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔

پی ایم اے نے مزید بتایا کہ مری گلاس ٹرین اسلام آباد کے لیک ویو پارک سے مری بس اسٹاپ کے قریب اسٹیشن تک چلے گی اور اس کا مکمل سفر تقریباً 40 منٹ میں مکمل ہوگا۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا اورنج ٹرین اورمیٹرو بس سے ٹوکن سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ

اس کےچار اسٹیشن ہوں گے جن میں لیک ویو پارک، چھتر پارک، گھوڑا گلی اور مری بس اسٹینڈ کے قریب آخری اسٹاپ شامل ہیں۔

پنجاب ماس ٹرانز اتھارٹی نے اس کے کرایوں کی دو کیٹیگریز کا اعلان کیا ہے جن میں اسٹینڈرڈ کیٹیگری کا کرایہ 500 جبکہ پریمیم کیٹیگری کا کرایہ 1,000 روپے رکھا گیا ہے۔

یہ جدید شیشے کی دیواروں والی ٹرین الیکٹرک مونوریل سسٹم پر چلے گی، جو اس کے نہ صرف ماحول دوست ہونے کا ثبوت ہے بلکہ یہ شہریوں کو ٹریفک کی رکاوٹوں سے بھی بچائے گی، ٹیرن کو لانچ کرنے کی تاریخ اور آپریشنل شیڈول سے متعلق اعلانات بھی جلد کیے جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *